!راولپنڈی (حمزہ آیاز) : باخدا نہ بھولیں گے
7 جنوری 2014 یوم شہادت شہید اعتزاز حسن ”دی سکول بوائے“
یہ لڑکا شہید اعتزاز حسن ہے ایک ایسا نوجوان جس نے اپنی جان قربان کر کے 2000 سکول بچوں کی جانیں بچانے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔
کہانی: "ایک سچا ہیرو - اعتزاز حسن"
یہ واقعہ 6 جنوری 2014 کو ضلع ہنگو، خیبر پختونخوا کے ایک گاؤں ابراہیم زئی میں پیش آیا اُس دن ایک خودکش حملہ آور اسکول کی طرف بڑھ رہا تھا، جہاں تقریباً 600 طلباء تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ اعتزاز حسن، جو خود اس اسکول کا طالب علم تھا، باہر گیٹ پر کھڑا تھا۔ جب اُس نے حملہ آور کو مشکوک حالت میں دیکھا، تو فوراً سمجھ گیا کہ کچھ خطرناک ہونے والا ہے۔اساتذہ اور دیگر طلبہ نے اُسے پیچھے ہٹنے کو کہا، مگر وہ نہ رکا۔اعتزاز نے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی، اور اُسے روک لیا ، حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا دیا، اعتزاز موقع پر شہید ہو گیا، مگر اُس کی قربانی نے اسکول کے تمام بچوں کو بچا لیا۔وہ اپنی ماں کو رُلا گیا، لیکن 2000 ماؤں کے بچوں کو بچا کر اُنہیں رونے سے بچا گیا۔قوم ہمیشہ اس بہادر نوجوان کو یاد رکھے گی۔

