راولپنڈی (حمزہ ایاز) : معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی،
مجرم شہریار کو 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 12 کلو گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ رتہ امرال پولیس نے جنوری 2025 میں گرفتار کیا تھا،ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزائیں سنائیں، بہترین کارکردگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انوسٹیگیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش،
اس موقع پر سی پی او صاحب کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

